بھٹکل24؍نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی انجمن کی طالبات نے یونیورسٹی رینک حاصل کرتے ہوئے بھٹکل کانام روشن کیا ہے۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں اطلاع دی گئی ہے کہ اکّا مہادیو یونیورسٹی وجیاپوراکی جانب سے امسال مئی ؍ جون میں منعقدہ بی ایس سی فائنل امتحانات میں انجمن کالج کی 2طالبات نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے یونیورسٹی رینک حاصل کیا ہے۔
انجمن کالج فار ویمن کی پرنسپال محترمہ رئیسہ شیخ کے مطابق نمایاں کامیابی پانے والی طالبات میں بی بی صالحہ بنت ضیا ء الدین کولا نے 87.58%مارکس کے ساتھ یونیورسٹی میں 5واں رینک اورفاطمہ ازکیٰ بنت سید ابراہیم کریکال نے 87.42%مارکس کے ساتھ7واں رینک حاصل کیا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر کالج کے اساتذہ اور انتظامیہ کی طرف سے طالبات کی ستائش کی گئی ہے۔